1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
معاشرہافریقہ

جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک

29 مارچ 2024

جنوبی افریقہ میں حکام کے مطابق شمالی صوبے لیمپوپو میں مسافروں سے بھری ایک بس کے کھائی میں گرنے سے پینتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ ایک آٹھ سالہ بچی کے علاوہ بس میں سوار کوئی بھی مسافر نہ بچ سکا۔

https://p.dw.com/p/4eF72
بس کے حادثے کا مقام
حکام کے مطابق مذکورہ بس پل کے بیریئر سے ٹکرانے کے بعد نیچے پہاڑی کی چوٹی پر گری اور زمین سے ٹکراتے ہی اس میں آگ لگ گئیتصویر: eNCA/AP/picture alliance

جنوبی افریقہ میں حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز صوبے لیمپوپو میں ایک بس تقریباً 50 میٹر بلند پل سے نیچے کھائی میں جا گری، جس کی وجہ سے بس میں سوار تقریباً تمام مسافر ہلاک ہو گئے۔ 

جوہانسبرگ: رہائشی عمارت میں آتشزدگی، کم ازکم 73 افراد ہلاک

 اس واقعے میں صرف ایک آٹھ سالہ بچی زندہ بچی ہے، جس کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

جنوبی افریقہ: کان میں گیس کے اخراج سے متعدد افراد ہلاک

بس پل کے بیریئر سے ٹکرانے کے بعد نیچے پہاڑی کی چوٹی پر گری اور زمین سے ٹکراتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

جنوبی افریقی ریپ اسٹار’آکا‘ کو قتل کر دیا گیا

جنوبی افریقہ کی وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ''یہ الزام لگایا گیا ہے کہ ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور پل کے بیریئر سے بس ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی پل کے اوپر سے نیچے زمین سے ٹکرائی اور اس میں آگ لگ گئی۔''

جنوبی افریقہ کے بار میں فائرنگ سے ایک درجن سے زائد افراد ہلاک

اواخر ہفتہ ایسٹر کے موقع پر یہ بس موریا میں چرچ سروس کے لیے جا رہی تھی، تبھی شمالی صوبے لیمپوپو میں مارکن اور موکوپین کے قصبوں کے درمیان یہ واقعہ پیش آیا۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس کی مکمل انکوائری کا وعدہ کیا ہے۔

حادثے کی شکار بس کا ملبہ
حکام کے مطابق کچھ لاشیں اتنی جل گئیں کہ وہ شناخت کے قابل نہیں تھیں جبکہ دیگر ملبے کے اندر پھنسی ہوئی تھیں اور جائے وقوعہ پر ہر جانب بکھری پڑی تھیںتصویر: Limpopo Department of Transport/Xinhua/picture alliance

لمپوپو کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے ایک الگ بیان میں کہا کہ جمعرات کو رات میں دیر تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں۔ حکام کے مطابق کچھ لاشیں اتنی جل گئیں کہ وہ شناخت کے قابل نہیں تھیں جبکہ دیگر ملبے کے اندر پھنسی ہوئی تھیں اور جائے وقوعہ پر ہر جانب بکھری پڑی تھیں۔

وزیر ٹرانسپورٹ سنڈیسیو چکنوگہ نے ''افسوسناک بس حادثے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔''

انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں، ''ہمارے خیالات اور دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ ہم ہر وقت انتہائی چوکسی کے ساتھ ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر زور دیتے رہتے ہیں کیونکہ اس ایسٹر ویک اینڈ پر ہماری سڑکوں پر بھیڑ کچھ زیادہ ہے۔''

جنوبی افریقہ میں ایسٹر پر حیران کن روڈ حادثات

براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے، جن کے پاس زیادہ ترقی یافتہ سڑکوں کانیٹ ورک ہے، تاہم سیفٹی سے متعلق بدترین ریکارڈ بھی ہے۔

گزشتہ برس ایسٹر کے چار روزہ طویل ویک اینڈ پر ملک کی سڑکوں پر مجموعی طور پر 185 مہلک حادثات پیش آئے تھے، جس میں 225 افراد ہلاک ہوئے۔

اس تازہ حادثے سے چند گھنٹے قبل ہی صدر سیرل رامافوسا نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ ایسٹر ویک اینڈ کے دوران سفر کرتے وقت محتاط رہیں۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا، ''آئیے اس کو محفوظ ایسٹر بنانے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں۔ ایسٹر ایسا وقت نہیں ہونا چاہیے، جہاں ہم بیٹھ کر اپنی سڑکوں پر ہونے والے سانحات یا زخمیوں کے اعداد و شمار کا انتظار کریں۔''

ص ز/ ج ا (روئٹرز، اے ایف پی)

یوں گاڑی گھمانے میں آخر کیا مزہ آتا ہے؟