1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتایشیا

کراچی جانے والے جہاز کو بھارت میں روکے جانے پر پاکستان برہم

صلاح الدین زین ڈی ڈبلیو، نئی دہلی
4 مارچ 2024

پاکستان نے بھارت سے تجارتی سامان 'غیر منصفانہ' طور پر روکے جانے پراحتجاج کرتے ہوئے اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ بھارتی حکام نے ممبئی کی بندر گاہ پر کراچی جانے والے جہاز کو اپنے قبضے میں لے رکھا ہے۔

https://p.dw.com/p/4d8Eu
پاکستان اور بھارت کے پرچم
بھارتی حکام کا دعوی ہے کہ تلاشی کے دوران ایسے دوہرے استعمال کی مشینری ملی، جس کا استعمال جوہری پروگرام کے لیے بھی ہو تا ہے، تاہم پاکستان نے بھارت کے ان دعووں کو جھوٹا بتایاتصویر: Aman Sharma/AP Photo/picture alliance

پاکستان نے اتوار کے روز چین سے کراچی آنے والے ایک جہاز کو ''بلا جواز'' ضبط کرنے کی وجہ سے بھارت پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ اسلام آباد نے بھارتی حکام کی کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جہاز کمرشل ساز و سامان کی درآمد کا ایک ''سادہ کیس'' تھا، جس کو بھارت نے غیر منصفانہ طور پر اپنے قبضے میں لے لیا۔

کشمیر کے معاملے پر بھارت اور پاکستان میں پھر نوک جھونک

بھارتی خبر رساں ادارے پی ٹی آئی نے پہلی بار کراچی جانے والے جہاز کی ضبطگی کی خبر ہفتے کے روز شائع کی تھی، جس کے بعد پاکستان نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا۔ البتہ ممبئی کی بندرگاہ پر جہاز روک کر تلاشی لینے کا یہ واقعہ جنوری کے اواخر میں پیش آیا تھا۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے نئے ناظم الامور کون ہیں؟

بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ جہاز کی تلاشی کے دوران اس طرح کی دوہرے استعمال کی مشینری ملی، جس کا استعمال جوہری پروگرام کے لیے بھی ہو تا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ان دعووں کو جھوٹا بتایا ہے۔ 

پاکستان نے کیا کہا؟

ایک ماہ سے بھی زیادہ وقت گزر جانے کے بعد جب سنیچر کے روز بھارتی حکام نے کراچی جانے والے جہاز کی ضبطگی کے بارے میں میڈیا کو بتایا، تو اتوار کے روز اسلام آباد میں صحافیوں نے اس بارے میں سوال کیا۔ اس کے جواب میں پاکستانی دفتر خارجہ نے ایک بیان جاری کیا اور کہا کہ بھارتی میڈیا کی یہ رپورٹس ''حقائق کے برعکس غلط بیانی'' پر مبنی ہیں۔

بھارت نے پاکستان کو دریائے راوی کا پانی بند کر دیا

بیان میں کہا گیا، ''یہ کراچی میں مقیم اس تجارتی ادارے کی طرف سے کمرشل لیتھ مشین کی درآمد کا ایک سادہ سا معاملہ ہے، جو پاکستان میں آٹوموبائل انڈسٹری کو پرزے فراہم کرتا ہے۔ آلات کی تفصیلات واضح طور پر اس کے خالصتاً تجارتی استعمال کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس کے لین دین میں شفافیت کے لیے تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ باضابطہ بینکنگ چینلز کے ذریعے کی جا رہی تھی۔''

نواز الدین صدیقی کے ساتھ خصوصی گفتگو

پاکستان نے تجارتی سامان ضبط کرنے کے حوالے سے بھارت کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا، ''آزاد تجارت میں یہ رکاوٹ مشکوک اسباب کی بنا پر ریاستوں کی طرف سے پولیسنگ کے کردار میں من مانی مفروضے کے خطرات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس طرح کی کارروائیاں بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے اور ایسی خلاف ورزیوں میں غیر قانونی اقدامات کرنے میں بعض ریاستوں کے بڑھتے ہوئے استثنیٰ کو بھی اجاگر کرتی ہیں۔''

بھارت کی نئی پاکستانی حکومت سے توقعات کیا ہیں؟

پاکستانی حکام نے اسے ''غیر منصفانہ ضبطگی'' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ''متعلقہ نجی ادارے اس معاملے کی پیروی کر رہے ہیں '' اور بتایا کہ یہ ''بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی'' ہے۔

جہاز کی ضبطی سے متعلق مزید تفصیلات

چین سے پاکستان جانے والے جہاز سی ایم اے سی جی ایم اٹالیہ کو ممبئی کی نہوا شیوا بندرگاہ کے پاس روکا گیا تھا۔ بھارتی حکام کے مطابق کسٹم حکام نے انٹیلیجنس کی اطلاعات پر عمل کرتے ہوئے مالٹا کے جھنڈے والے تجارتی جہاز کو 23 جنوری کے دن کراچی جانے والے راستے میں روکا تھا۔

پاکستان میں 'الیکشن نہیں اب سلیکشن ہوتا' ہے، بھارتی تجزیہ کار

حکام نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ بھارتی دفاعی ادارے 'ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن' (ڈی آر ڈی او) کی ایک ٹیم نے اس جہاز پر لدے سامان کی جانچ کی تھی۔

ان کے مطابق اس میں لدے سامان میں ایک عددی کنٹرول والا خصوصی کمپیوٹر سسٹم 'سی این سی' بھی شامل تھا اور ڈی آر ڈی او نے پاکستان کے جوہری پروگرام میں اس کے ممکنہ استعمال کی تصدیق کی ہے۔ سی این سی کمپیوٹر سسٹم کنٹرول شدہ اپنی درستگی اور کارکردگی کے لیے مشہور ہے۔

کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ برقرار، پاکستان میں احتجاج