1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتیورپ

جرمن فوج نے ’مغرب کو تقسیم کرنے کی روسی کوشش‘ بے نقاب کر دی

5 مارچ 2024

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ روس یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے درمیان عدم اعتماد کے بیج بونے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس دوران جرمنی نے اپنے فوجی افسران کے درمیان جنگ سے متعلق ہونے والی ایک متنازعہ فون کال کی تحقیقات شروع کی ہیں۔

https://p.dw.com/p/4dAP6
Symbolfoto, Bundeswehr, Luftwaffe, Kampfjet, Tornado in der Luft
جرمن فضائیہ کا وہ تیارہ، جس پر ٹورس میزائل لے لایا جاتا ہے اور جس کے یوکرین کو بھیجنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا تصویر: localpic/IMAGO

پیر کے روز امریکہ نے روس پر الزام لگایا ہے کہ وہ جرمنی کی فضائیہ کے سربراہ اور ان کے تین ماتحت افسروں کے درمیان یوکرین جنگ سے متعلق ہونے والی فون کال کی ریکارڈنگ آن لائن شائع کر کے، یوکرین اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

جرمن فوج کی مبینہ جاسوسی، چانسلر کا فوری انکوائری کا وعدہ

واضح رہے کہ روس کے سرکاری نشریاتی ادارے آر ٹی کی سربراہ مارگریٹا سائمونیان نے جمعے کے روز ان چار افسروں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی 38 منٹ کی آڈیو ریکارڈنگ جاری کر دی تھی، جس میں یوکرین کو ٹورس میزائل بھیجنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پوٹن کا مغربی ممالک کو جوہری جنگ سے متعلق انتباہ

اس کے دوسرے دن ہفتے کے روز برلن میں وزارت دفاع نے کہا کہ اسے یقین ہے کہ یہ آڈیو حقیقی ہے اور یہ بات چیت انٹرسیپٹ کر کے ریکارڈ کی گئی ہے۔

یوکرینی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟

اس پر وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ ''یہ ایک بڑی کوشش ہے۔ روسیوں کی جانب سے اختلافات بونے کی کوشش اور تقسیم کو ظاہر کرنے کی کوشش کے ساتھ ہی یہ ظاہر کرنے کی ایک کوشش ہے کہ مغرب متحد نہیں ہے۔''

یوکرین میں روسی فوجی مداخلت کے دو سال: مغربی رہنما کییف میں

وائٹ ہاؤس کا یہ بیان جرمن حکومت کے اس بیان کی ہی بازگشت ہے، جس میں پیر کے روز اس آڈیو کے لیک کرنے کو ایک ایسا، ''ہائبرڈ حملہ قرار دیا گیا، جس کا مقصد عدم تحفظ پیدا کرنا اور ہمیں تقسیم کرنا ہے۔''

وہائٹ ہاؤس نے مزید کیا کہا؟

واضح رہے کہ آن لائن کال کے دوران جرمن فضائیہ کے سربراہ اور ان کے تین ماتحت افسروں نے کییف کو ٹورس کروز میزائلوں کی ممکنہ ترسیل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ البتہ جرمن چانسلر اولاف شولس عوامی سطح پر ان میزائلوں کی ترسیل کے امکانات کو مسترد کر چکے ہیں۔

روس کے ساتھ جنگ میں 31 ہزار فوجی مارے جا چکے ہیں، زیلنسکی

جان کربی نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ روس اس سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ گویا جرمن حکومت کییف کے لیے، ''جو کچھ بھی کر رہی ہے، وہ اس پر متحد نہیں'' ہیں۔

بھارت نے اپنے شہریوں کی روسی فوج میں ملازمتوں کی تصدیق کر دی

انہوں نے مزید کہا کہ ''ہم سب مل کر یوکرین کی حمایت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور جرمن بھی پوری طرح شامل ہیں۔ ہر ملک کو خود یہ فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا کرنے جا رہا ہے اور جرمنوں نے قدم بڑھایا ہے۔ انہوں نے بامعنی طریقوں سے قدم آگے بڑھایا ہے۔''

اس آڈیو کلپ میں یوکرین کو بھیجے گئے برطانوی اسٹارم شیڈو کروز میزائلوں کی تعیناتی کا بھی ذکر ہے اور اس بات کا بھی حوالہ شامل ہے کہ اس کام کے لیے برطانوی ''افراد وہاں زمین پر'' موجود ہیں۔

 برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ اس آڈیو لیک کی تحقیقات جرمنی کا معاملہ ہے اور برطانیہ یوکرین کی حمایت کے لیے جرمنی کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

جرمنی کا ردعمل؟

ہفتے کے اواخر میں جرمن چانسلر شولس نے اسے ''بہت سنگین معاملہ'' قرار دیا تھا۔

شولس نے ہفتے کے روز روم کے دورے کے دوران کہا، ''اب اس کی بہت ہی احتیاط سے، بہت شدت سے اور بہت جلد تفتیش کی جائے گی۔''

جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریئس نے بھی روس پر 'معلومات کی جنگ‘ چھیڑنے کا الزام لگایا۔

جرمن وزیر نے اتوار کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے مقاصد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ''اس ریکارڈنگ کے استعمال کا مقصد ہمیں غیر مستحکم اور پریشان کرنا ہے۔'' انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ پوٹن اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

جرمن فوج اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ بات چیت کو کیسے انٹرسیپٹ کر کے ریکارڈ کیا گیا۔

جرمن وزیر داخلہ نینسی فیزر کا کہنا ہے کہ ملک کو روسی جاسوسی سے اپنے دفاع کے لیے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

فیزر نے کہا، ''ہم نے جاسوسی اور غلط معلومات کے خلاف اپنے حفاظتی اقدامات میں اضافہ جاری رکھا ہے اور موجودہ پیش رفت پر مسلسل رد عمل بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔''

ص ز/ ج ا (ڈی پی اے، اے پی، روئٹرز، اے ایف پی)

روس کے خلاف پابندیاں غیر مؤثر